George Oliver

سی ای او کا پیغام

 

عزیز رفقائے کار،

ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں پیچیدگی، تبدیلی اور غیریقینی صورتحال روزمرّہ کی حقیقت ہے۔ ایسے ماحول پر زیادہ کنٹرول جہاں ہم رہتے، کام کرتے اور سفر کرتے ہیں تقویت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ اختیار بھی دیتا ہے۔ 1883 میں، اس تصور نے وارین ایس۔ جانسن کو الیکٹرک روم تھرموسٹیٹ کی ایجاد کرنے کی تحریک دی۔ یہی بنیادی سوچ آج بھی Johnson Controls کو تحریک دیتی ہے: پورے گلوب میں ہم دنیا کو محفوظ، آرام دہ اور پائیدار بنانے کے لیے باہمی تعاون اور ایجاد کرتے ہیں۔ ہم خود کو ایک ایسی کمپنی کے طور پر دیکھتے ہیں جو چیزیں بنانے سے آگے کام کرتی ہے؛ ہم کچھ الگ کرتے ہیں۔

اپنے کاموں کو کرنے اور اپنے رفقائے کار ، گاہکوں اور وسیع پیمانے پر دنیا کے ساتھ باہم تعامل میں، ہمارے لیے اپنے ذہن میں ایک زیادہ وسیع دائرہ ہونا ضروری ہے۔ ایسا کرنے سے ہمیں اس بات کی یاددہانی ہوتی ہے ہمارے انفرادی فیصلوں اور اعمال کا اثر، خواہ وہ اچھا ہو خراب، ہمارے تصور سے کہیں زیادہ بڑا ہوسکتا ہے۔ گاہک کا اعتماد اور کوالٹی، انحصاریت اور سالمیت کی ساکھ ہمیشہ کی طرح زیادہ اہم ہے۔ اس وجہ سے، اقدار کو اولیت، Johnson Controls کا ضابطۂ اخلاق، ایک لازمی وسیلہ ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ضابطے سے واقف ہونا اور ہمہ وقت اس کی پیروی کرنا ہے۔

کوڈ کا نام اہم ہے؛ یہ اس یقین کا عکس پیش کرتا ہے کہ جب ہم اپنے اقدار کو اولیت دیتے ہیں، تو ہم ایسے کاروبار کی تخلیق کرتے ہیں جو پائیدار ہوگی۔ اپنے اقدار کو عملی شکل دینے سے اعتماد اور احترام کی ایک ثقافت کی تشکیل ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہمیں باہمی اشتراک، ایجاد کرنے اور اپنا بہترین کام کرنے کا موقع ملتا ہے تاکہ ہم اور ہمارے گاہک ساتھ مل کر جیت حاصل کرسکیں۔

آپ نے دنیا کو محفوظ، آرام دہ اور پائیدار بنانے جو بھی کیا ہے ان سب کے لیے آپ کا شکریہ۔

مخلص،

George Oliver
چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

اقدار کو اولیت