مساوی مواقع اور امتیاز کو روکنا

ہمارے لوگوں کی اعانت اور انہیں آگے بڑھانا

ہم ساتھ مل کر

ہم باصلاحیت لوگوں کو متوجہ کرتے ہیں، ان کے امکانات کو فروغ دیتے ہیں اور انہیں کامیابی کے لیے تیار کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہم بہترین اور درخشاں لوگوں کو ملازمت پر رکھتے اور فروغ دیتے یں۔ ہم ملازمت کے فیصلے اہلیتوں، اکتساب کی خواہش اور کارکردگی کی بنیاد پر کرتے ہیں، تعصب یا جانبداری کی بنیاد پر نہیں۔ ہر کسی کو منصفانہ مواقع فراہم کرنا سب سے بہتر عمل ہے۔ ہم نسل، رنگ، صنف، مذہب، قومیت، صنف، حمل، عمر، معذوری، جنسی رجحان، صنفی شناخت، ازدواجی صورتحال، ملٹری سروس یا قانون کے تحت تحفظ یافتہ کسی دیگر حیثیت کی بنیاد پر امتیاز کو برداشت نہیں کرتے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم بہترین ملازمین کو متوجہ کرتے ہیں، انہیں فروغ دیتے ہیں اور برقرار رکھتے ہیں بذریعہ:

  • لوگوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرکے اور ان اقدار پر توجہ مرکوز کرکے جو وہ Johnson Controls میں لے کر آتے ہیں
  • بھرتی، تربیت، پروموشنز اور تادیب کے فیصلے استحقاق کی بنیاد پر کرتے ہیں
  • معذوری کے لیے معقول سہولیات کی فراہمی
  • امتیاز کے لیے کسی تاویل کو قبول کرنے سے انکار کرنا—ایسا کوئی جواز نہیں ہے

پہلے سوچیں

سوال:

مجھے معلوم ہوا کہ میرے سپروائزر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں عمر رسیدہ کارکنان نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ امتیاز نہیں برت رہے—وہ بس ہمارے پروڈکشن کی رفتار کے تقاضوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:

نہیں وہ صحیح نہیں کررہے۔ عمر یا دیگر ذاتی خصوصیات کی بنیاد پر کسی فرد یا گروپ کے بارے میں غلط یقین غیر موزوں اور ان اقدار اور ثقافت کے ناموافق ہے جسے ہم فروغ دیتے ہیں۔ یہ امتیازی کارروائیوں کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ ہر کسی کو اس کی صلاحیتوں اور کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے۔ کام کا ایسا ماحول جہاں ہر کسی کے ساتھ منصفانہ برتاؤ ہو، ایک قابل اعتماد، تحریک یافتہ اور اعلی کارکردگی والی ثقافت کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔