فراہمی کے سلسلے میں غلط عمل کو روکنا

انسانی حقوق کا احترام اور اس تحفظ فراہم کرکے

ہم ساتھ مل کر

ہم صرف کاروباری پارٹنرز کے ساتھ ایک اخلاقی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں جو ہر جگہ پر لوگوں کے حقوق کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہمارے مقاصد ہی ہمارے رہنماہیں، جس میں دنیا بھر کے لوگوں کے حقوق کا احترام اور اس کے تحفظ کی عہدبستگی شامل ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ لوگوں کو مناسب طریقے سے تعاون فراہم کرنا ایک کامیاب مستقبل کی کلید ہے۔ اس لیے، ہم ایک ایسا اخلاقی اور شفاف سپلائی چین قائم کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں جو بچہ مزدوری، جبری مزدوری، غلامی اور انسانی بردہ فروشی سے پاک ہو۔

اقوام متحدہ کے عالمی میثاق پر سب سے پہلے دستخط کرنے والے کے بطور، ہم انسانی حقوق اور پائیدار قدر کی تخلیق کے مابین ربط پیدا کرتے ہیں جو سوسائٹی کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ اپنے تمام تر آپریشنز اور سپلائی چین میں انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں:

  • تمام Johnson Controls فیسلیٹیز میں محفوظ اور صحت مند کام کے حالات فراہم کرکے
  • نظم اور اجتماعی سودا کاری کرنے کے لیے ملازمین کے حقوق کا احترام کرکے اور ان کے نمائندوں کے خلاف کبھی بھی امتیاز نہ برت کر
  • بازار اور معاوضہ سے متعلق تمام تقاضوں کی تکمیل اور اس سے آگے بڑھ کر منصفانہ ادائیگی کرکے
  • ملازمین کو مقامی قانون کے تحت اجازت یافتہ باضابطہ اور اووٹائم گھنٹوں سے زیادہ کام نہ کرنے کی اجازت دے کر
  • ممکنہ کاروباری پارٹنرز کے لیے مناسب دوراندیشی سے کام کرنا اور نئے وینڈرز منتخب کرتے وقت حصول سے متعلق پالیسیوں کی پیروی کرکے، ان لوگوں کی تلاش کر کے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتے
  • سپلائرز اور وینڈرز سے اپنے عالمی سپلائر کے معیار کی تعمیل کا تقاضہ کرکے
  • کاروباری پارٹنرز کو اختلافی معدنیات خریدنے یا استعمال کرنے کی ہدایت دے کر
  • شعبہ قانون یا انٹیگریٹی ہیلپ لائن پر انسانی حقوق سے متعلق کسی بھی تشویشات کی رپورٹ کرکے

انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ پر مزید رہنمائی کے لیے، براہ کرم انسانی حقوق اور پائیداری، غلامی اور انسانی بردہ فروشی, سپلائر کا تنوع اور اختلافی معدنیات سے متعلق ہماری پالیسیاں ملاحظہ کریں۔

لوگوں کو ترجیح دینا: یہ سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں

انسانی حقوق ہمارے سپلائی چین سے آگے کی چیز ہیں۔ یہ جائے کار، مارکیٹ پلیس اور ہمارے معاشرے میں ان لوگوں کے ساتھ کیے جانے والے برتاؤ کے بارے میں ہے۔

ہم ایک عالمی کمپنی کے بطور مثبت اثر کی شناخت کرسکتے ہیں۔ اس شعبہ میں ہماری عہد بستگی کی عکاسی ہمارے انسانی حقوق اور پائیداری سے متعلق پالیسی میں ہوتی ہے۔ یہ متعدد مسائل کی شناخت کرتا ہے جو انسانی حقوق کو متاثر کرسکتاہے، جن میں شامل ہیں:

  • صحت اور سلامتی
  • کام کرنے کے حالات
  • رشوت ستانی اور بدعنوانی
  • ماحولیات کا احترام
  • نظم و ضبط
  • شفاف رپورٹنگ اور جوابدہی

پہلے سوچیں

سوال:

میں نے ترقی پذیر ملک میں حال ہی میں بڑے سپلائر کی فیسلیٹیز کا دورہ کیا ہے۔ کچھ کارکنان مجھے بہت کم عمر لگے۔ دو کافی طویل دنوں میں، مجھے صبح سویرے اور دیر شام تک انہیں چہروں کو دیکھنا یاد ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ بچہ مزدوری اور کام کے گھنٹوں کی خلاف ورزیاں دنیا کے اس حصہ کے مسائل ہیں۔ اس سپلائر کی اچھی ساکھ ہے اور ہمیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام قابل اطلاق مزدور قوانین کی پیروی کرتے ہیں۔ کیا مجھے اپنی تشویشات کا اشتراک کرنے یا معاملہ کو مزید اٹھانے کی ذمہ داری ہے؟

جواب:

یو این عالمی میثاق پر دستخط کرنے والے اور عام طور پر انسانی حقوق کی حمایتی کے طور پر، Johnson Controls بچوں کی ملازمت یا مزدوروں کے دیگر استحصال کو برداشت نہیں کرتا۔ اگر آپ کو تشویش ہے کہ ہمارے کسی بھی سپلائروں کے یہاں مزدوری یا حقوق انسانی سے متعلق خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں، تو آپ کو اپنی تشویش کا اشتراک انتظامیہ، تعمیل سے متعلق شعبہ یا انٹیگریٹی ہیلپ لائن کو کرنی چاہئے، تاکہ اس کی تفتیش ہوسکے۔