سرکاری معاہدوں کی پابندی

ہمارے سرکاری گاہکوں کی خصوصی ذمہ داریوں کا احترام کرنا

ہم ساتھ مل کر

ہم سرکاری گاہکوں کی خدمت کرنے کو امتیازی حیثیت دیتے ہیں اور ان کے تئیں اپنی خصوصی ذمہ داریوں کی تکمیل کا خیال رکھتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہم گاہک سے تحریک یافتہ ہیں۔ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ اکثر نجی سیکٹر کے گاہکوں کے مقابلے سرکاری گاہکوں کے مختلف تقاضے ہوتے ہیں۔ ہمارے لیے ان تقاضوں پر بھرپور توجہ دینا اور ان پر پوری طرح عمل کرنا ضروری ہے۔ اس سے یہ بات یقینی ہوگی کہ ہم اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ ہمارے گاہکوں کے لیے کیا اہم ہے اور جرمانوں سے بچیں جو ہمارے کاروبار یا ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم سرکاری گاہکوں کی خدمت کے اپنے وعدے کی تکمیل کا اظہار درج ذیل کے لیے ذریعہ کرتے ہیں:

  • اپنے سرکاری ٹھیکوں کے اہم تقاضوں سے خود کو واقف رکھ کر
  • حکومتوں کے ساتھ معاہدوں میں اور پروڈکٹس یا ڈیٹا کی برآمدگی میں، ساتھ ہی اپنی وفاقی حکومت کے ٹھیکہ سے متعلق پالیسی کے ضمن میں تمام قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرکے
  • موجودہ یا سابقہ سرکاری ملازمین کو ملازمت پر رکھنے یا ان کے ساتھ کام کرنے کے معاملے میں ضوابط پر عمل کرکے
  • اس بات کو اچھی طرح جان کر کہ کس طرح اور کیسے مواد سے متعلق سرکاری مطالبات پر ردعمل کرنا ہے
  • رازدارانہ یا دیگر خصوصی پابندیوں والی معلومات کا لحاظ رکھ کر
  • اس بات کو یقینی بنا کر کہ ہر دستاویز یا مراسلت بالکل درست اور سچائی پر مبنی ہو
  • جہاں ضرورت ہو، تجاویز جمع کرواتے وقت تازہ، درست اور مستند لاگت یا قیمت والا ڈیٹا استعمال کرکے
  • حریفوں کے بارے میں غیر مجاز معلومات کے حصول سے گریز کرکے

جب سرکاری معاہدوں کے خصوصی تقاضے ہوں

ایسے ممالک میں درج ذیل کو یقینی بنانے کے لیے قوانین موجود ہیں، جن کی سرکاروں کو ہم خدمات فراہم کرتے ہیں: سرکاری فنڈز کا مناسب استعمال کیا جائے؛ سرکاری خرید اور معاہدے کی کارروائیوں کا انتظام شفاف طور پر، ایمانداری، ذمہ داری کے ساتھ اور کسی تضاد کے بغیر کیا جائے؛ اور قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو محفوظ رکھا جائے۔

ہمارے متعدد سرکاری ٹھیکے ریاستہائے متحدہ کی وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں۔ ان ٹھیکوں پر پیچیدہ اور محتاط تقاضے عائد کرنے والے قوانین اور ضوابط کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • فیڈرل ایکویزیشن ریگولیشن (FAR) اس طریقے کی نگرانی کرتا ہے جس کے تحت سرکاری ایجنسیاں سامان اور خدمات خریدتی یا لیز پر لیتی ہیں
  • ڈیفنس فیڈرل ایکویزیشن ریگولیشن سپلیمنٹ (DFARS) دفاعی شعبے کے حصول سے متعلق تقاضوں کا احاطہ کرتے ہیں
  • انٹرنیشنل ٹریفک ان آرمس ریگولیشنز (ITAR) دفاع سے متعلق سامانوں اور خدمات کی برآمدگی اور درآمدگی کی نگرانی کرتے ہیں

پہلے سوچیں

سوال:

میں وفاقی حکومت کے ٹھیکوں کے لیے حصولیابی کا انتظام کرتا ہوں۔ مجھے ابھی ابھی پتہ چلا کہ، چند مہینے قبل، ایک سپلائر نے ایک جز کی تخصیص میں بہت معمولی تبدیلی کی تھی جس کا استعمال سرکاری گاہکوں کو فروخت کیے جانے والے پروڈکٹس میں ہوتا ہے۔ سپلائر نے مجھے بتایا کہ ہمیں اس وجہ سے تبدیلی کی اطلاع نہیں دی گئی تھی کیونکہ یہ بہت معمولی تھی، دلیل یہ تھی کہ اس سے وہ جز بہتر ہوجاتا ہے۔ تاہم، مجھے اس بات کی فکر تھی کہ ہمارے گاہک کو بھیجی گئی حالیہ کھیپ اس تبدیلی کے سبب متعلقہ سرکاری معاہدے کے مطابق نہیں رہی تھی۔

جواب:

آپ کی فکر حق بجانب ہے۔ سرکاری کاہگوں کے ساتھ عمل کرتے وقت، ہمارے لیے معاہدے کے تقاضوں پر پوری طرح عمل کرنا ضروری ہے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں—خواہ ایسے طریقے سے جو غیر اہم محسوس ہو اور اس کا کوئی اثر نہ پڑتا ہو، یا ایسی تبدیلی جو ہمارے خیال میں آئٹم کو بہتر بناتی ہو—تو اس کے نتیجے میں ہوئی معاہدے کی خلاف ورزی کے سبب نہ صرف مالیاتی جرمانے ہوسکتے ہیں، بلکہ ممکنہ طور پر، سرکاری کام سے معطلی یا یہاں تک کہ کام سے روکا جاسکتا ہے۔ اس مسئلے کی اطلاع فوری طور پر شعبہ قانون کو یہ مشورہ فراہم کرنے کے لیے دی جانی چاہیے کہ اگلا قدم کیا ہو، کیونکہ اس کے لیے حکومت پر افشاء کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔