رازدارنہ معلومات کا غلط استعمال اور سیکیوریٹیز مارکیٹ کا ناجائز استعمال

رازدارنہ معلومات کا غلط استعمال کرنے والوں کو روک کر

ہم ساتھ مل کر

ہم اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کے لیے کبھی بھی Johnson Controls یا کسی دیگر کمپنی کے بارے میں اندرونی معلومات کا استعمال یا اشتراک نہیں کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہمارے کام کی انجام دہی کے دوران، ہمیں Johnson Controls یا دیگر کمپنیوں کے بارے میں ایسی معلومات تک رسائی حاصل ہوسکتی ہیں جو ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کے لیے کارآمد ہوسکتی ہیں۔ دیانت داری کو اولیت دینے کا مطلب یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہم ہمیشہ اعتبار کے تحت فراہم کردہ معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں۔ “اندرونی” معلومات میں ایسی معلومات شامل ہوتی ہیں جسے سرمایہ کاری کا فیصلہ کرتے وقت سرمایہ کار اہم خیال کرسکتے ہیں؛ اسے ٹھوس، غیرعوامی معلومات بھی کہا جاتا ہے۔ ان معلومات کو خود کے فائدہ کے لیے استعمال کرنے یا دوسروں کے فائدے کے لیے اس کا اشتراک کرنے کو رازدارنہ معلومات کا غلط استعمال کرنا کہلاتا ہے۔ یہ غیر قانونی ہے کیونکہ یہ ناجائز فائدہ فراہم کرتا ہے اور فائنانشیل مارکیٹس کو نقصان پہنچاتا ہے۔ رازدارنہ معلومات کے غلط استعمال سے متعلق قوانین کو پرجوش طریقے سے نافذ کیا گيا ہے، اس کے نتیجے میں اکثر انہیں بڑے جرمانے ادا کرنا اور جیل جانا پڑتا ہے جنہیں مجرم پایا گياہو ۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل طریقوں سے رازدارنہ معلومات کے غلط استعمال کو روکتے ہیں:

  • Johnson Controls یا دیگر عوامی سطح پر تجارت کرنے والی کمپنی کے شیئرز میں ٹریڈ کرنے کے لیے کسی بھی اندرونی معلومات کا استعمال نہ کرکے— تاوقتیکہ اور جب تک کہ ایسی معلومات عام نہیں ہوجاتی اور بازار میں اسے ہضم کرنے کا موقع ہو
  • کمپنی کے باہر کسی سے بھی اندرونی معلومات کا اشتراک نہ کرکے، بشمول خاندان کے افراد، رشتہ دار یا دوست
  • رفقائے کار کے ساتھ معلومات کا اشتراک صرف جاننے کی ضرورت کی بنیاد پر ہی کرکے
  • کمپنی کی دستاویزات کے ساتھ محتاط رہ کر اور کھلی جگہوں پر محتاط طریقے سے بات کرکے اتفاقی افشاء سے اندرونی معلومات کو محفوظ رکھنے کا خیال رکھ کر
  • “اشارہ دینے” سے گریز کرکے — کسی کمپنی کے بارے میں کسی ایسے شخص کو ٹھوس، غیر عوامی معلومات فراہم کرنا جو ایسی معلومات سے آگاہ ہوکر ٹریڈ کرسکتا ہو

پہلے سوچیں

سوال:

میرے چچا کی سرمایہ کاریاں کبھی بھی نہیں نکل پائیں اور مجھے معلوم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یونیورسٹی بھیجنے کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا انہیں Johnson Controls کا اسٹاک خریدنا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں حقیقتا مدد ملے گی، خصوصی طور پر کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ آنے والے پروڈکٹ کے لانچ سے شیئر کی قیمت بڑھے گی۔ کیا میں انہیں نئے پروڈکٹ کے لانچ ہونے کے بارے میں بتاسکتا یا ان کے لیے اسٹاک کی تجویز کرسکتا ہوں؟

جواب:

بالکل نہیں۔ آنے والے پروڈکٹ کے لانچ کی تفصیلات ٹھوس، غیرعوامی معلومات ہے جو آپ کے چچا کو کاروبار کا ناجائز فائدہ فراہم کرسکتا ہے۔ ایسی معلومات کا اشتراک کرنا غیر قانونی ہوگا۔ انہیں بتائيں کہ چونکہ آپ Johnson Controls کے ملازم ہیں، اس لیے آپ ایسی معلومات فراہم نہیں کرسکتے جو کسی کو اسٹاک کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرے۔ انہیں ہماری ویب سائٹ پر سرمایہ کاروں کے روابط سیکشن ملاحظہ کرنے کو کہیں یا اگر ان کے پاس خصوصی سوالات ہیں تو انہیں سرمایہ کاروں کے روابط سے رابطہ کرنے کو کہیں۔