بین الاقوامی تجارت کی تعمیل

عالمی پیمانے پر کاروبار کرنا

ہم ساتھ مل کر

ایک ایسی کمپنی کے طور پر جو عالمی پیمانے پر کام کرتی ہے، ہم تجارت سے متعلق ان تمام ضوابط اور پابندیوں کی تعمیل کرتے ہیں جن کا ہم پر اطلاق ہوتا ہے۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہمیں پوری دنیا کے متعدد ممالک میں گاہکوں کے ہونے اور اعمال کی انجام دہی پر فخر ہے۔ ہم ان قوانین کی پابندی کرتے ہیں جن کا اطلاق ہر اس جگہ پر ہوتا ہے جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں، ساتھ ہی ان قوانین کی بھی جو بین الاقوامی تجارت کو منضبط کرتے ہیں۔ قومی سلامتی، سیاسی یا اقتصادی وجوہات کے سبب، حکومتیں حساس آلات اور ڈیٹا کے درآمد اور برآمد پر کنٹرول کرسکتی ہیں؛ وہ بعض گروپوں، افراد یا ممالک کے ساتھ کاروبار پر پابندی بھی لگا سکتی ہیں۔ تجارتی ضابطوں کی پابندی سے نہ صرف بڑے جرمانوں، پرمٹ کے نقصان اور جیل جانے سے بچا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے دنیا کو محفوظ تر جگہ بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ پوری دنیا میں اپنا کاروبار ذمہ داری کے ساتھ چلاتے ہیں:

  • کمپنی کی ان پالیسیوں اور قواعد پر، جو تجارتی ضوابط کو منضبط کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، بشمول ہماری تجارتی تعمیل کی پالیسی عمل کرکے
  • یو۔ ایس، ای۔ یو یا دیگر قابل اطلاق عارضی تجارتی بندش یا پابندی والی فہرست میں شامل کسی کے ساتھ جان بوجھ کر مارکیٹنگ، فروخت یا خدمات کی فراہمی نہ کرکے
  • گاہک کی معلومات تک رسائی کے معاملے میں تمام معاہدہ جاتی اور قانونی پابندیوں کی تعمیل کرکے
  • ایسی فریق ثالث تنظیموں پر خطرے کی تشخیصات اور مناسب احتیاطی جانچیں انجام دے کر جن کے ساتھ ہمارا ارادہ کاروبار کرنے کا ہے
  • اگر کوئی گاہک، سپلائرز یا دیگر ہمیں کسی بائیکاٹ میں شرکت کے لیے کہتا ہے تو شعبۂ قانون کو اس بارے میں آگاہ کرکے

پہلے سوچیں

سوال:

مجھے معلوم ہے کہ Johnson Controls ہمیشہ ہمارے پروڈکٹس اور حلوں کے لیے نئے بازار کی تلاش میں رہتا ہے۔ حال ہی میں ایک غیر ملکی ڈسٹریبیوٹر نے مجھ سے رابطہ کرکے کہا کہ اسے ایک پروڈکٹ لائن کے بارے میں انکوائریز موصول ہورہے ہیں جسے ہم نے دنیا کے اس حصے میں پہلے کبھی فروخت نہیں کیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ کچھ وقت تک اس بات پر پابندی رہی تھی کہ ہم اس پروڈکٹ کو کہاں فروخت کرسکتے ہیں اور ان کا کیا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میں نے ڈسٹریبیوٹر سے چند سوالوں کے جواب دینے کو کہا تاکہ مجھے مطلوبہ آخری صارف اور آخری استعمال کو سمجھنے میں مدد ملے۔ اس کے جوابات مبہم تھے اور ایسا لگا کہ وہ میری تشویشات کو کمتر سمجھ رہا تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس نے امکانی خطرے کو سمجھا تھا۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب:

آپ ہوشیار تھے کہ آپ نے بین الاقوامی تجارتی تعمیل پر توجہ دی۔ غیر ممالک میں بازار کے موقع سے متعلق اس قسم کے خطرات کا جائزہ لینا اہم ہے۔ آپ کو ڈسٹریبیوٹر کے ساتھ اپنی انکوائریز کرنی چاہیے، ساتھ ہی ہم مطلوبہ حتمی صارف اور حتمی استعمال کی مکمل سمجھ کے بغیر پروڈکٹس کی فراہمی نہیں کرسکتے۔ ساتھ ہی مدد کے لیے انتظامیہ، ٹریڈ کمپلائنس ٹیم یا شعبۂ قانون کو ممکنہ بین الاقوامی تجارتی مسائل سے بھی آگاہ کریں۔