اقدار کو اولیت

Everyone, Everywhere, Every Day

ہرکوئی، ہرجگہ، ہر دن

ہم Johnson Controls میں روزانہ جو کچھ کرتے ہیں وہ دنیا کو زیادہ بارآور، زیادہ محفوظ اور زیادہ پائیدار بناتا ہے۔ ہمارے گاہکوں کے لیے کارآمد حل تخلیق کرنا بازار میں کامیابی کی کلید ہے۔ ہم کس طرح ایسا کرتے ہیں یہ اہم کیونکہ دیانت داری کے بغیر کامیابی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ہمارے اقدار میں دیانت داری کو اولیت حاصل ہے۔

ہمارے اقدار ہمارے ہر عمل، ہر اس جگہ پر جہاں ہم اسے کرتے ہیں کے لیے نقطۂ آغاز ہیں۔ وہ ہمیں — اور دوسروں کو — یاد دلاتے ہیں کہ ہم کون ہیں، ہمارا مؤقف کیا ہے اور ہم چیزوں کو کس طرح کرتے ہیں۔ وہ ہمارے لیے تحریک اور ہمارے رہنما ہیں۔ اسی وجہ سے، Johnson Controls کا ضابطۂ اخلاق، “اقدار کو اولیت” کہلاتا ہے۔

ہمارے اقدار جیتنے والے رویوں کو تحریک دیتے ہیں، جو جیتنے والے نتائج کو تحریک دیتے ہیں

Johnson Controls میں، ہمارے اقدار ہماری رہنمائی کرتے ہیں - تحریک سے حصولیابی تک ہر جگہ۔

دیانت داری کو اولیت

ہم ایمانداری اور شفافیت کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہم دیانت داری کے اعلی معیار کی پابندی کرتے ہیں اور اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔

مقصد کے زیر رہنمائی

ہم اچھا کرکے بہتر کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور اپنے فراہم کردہ حل، معاشرے میں اپنی شمولیت، اپنے کاروبار کے طریقے اور لوگوں اور ماحول کو تحفظ دینے کے اپنے عہد کے ذریعہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے خود کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

گاہک پر مرکوز

جب ہمار ے گاہک جیتتے ہیں تو ہماری بھی جیت ہوتی ہے۔ ہماری طویل مدتی حکمت عملی سے متعلق رشتے استثنائی صارف تجربات فراہم کرنے کی منفرد بصیرتیں اور طریقے فراہم کرتے ہیں۔

خصوصیات پر مرکوز

اختراع کی ہماری ثقافت اور مسلسل اصلاح ہمیں آج کے چیلنجز کو حل کرنے کی تحریک دیتے ہیں اور مستقل طور پر یہ سوال سامنے رہتا ہے کہ ‘آگے کیا کرنا ہے۔’

ایک ٹیم

ہم ایک ٹیم ہیں، جو ایسے بامقصد حل کی تخلیق کے لیے سرگرمی کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جو دنیا کو آگے بڑھائے۔

ہمارے اقدار کو کیوں اولیت حاصل ہے

ہمارے اقدار کو کیوں اولیت حاصل ہے

Johnson Controls نے 130 سالوں میں ایک ایسی کمپنی کے طور پر اپنی ساکھ بنائی ہے جس پر ہمارے وعدوں کو پورا کرنے اور ہمارے گاہکوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو قدر کی فراہمی کے لیے اعتبار کیا جاسکتا ہے۔

یہ ساکھ ہماری ذمہ داری ہے، خواہ کمپنی میں ہماری ذمہ داری کچھ بھی ہو۔ ہمارے انفرادی انتخابات اور کارروائیوں کا راست اثر، Johnson Controls کی ہمارے گاہکوں، سرمایہ کاروں اور دیگر سٹیک ہولڈز کی توقعات کو پورا کرنے کی صلاحیت پر پڑتا ہے۔ اگرچہ ہم 120,000 لوگ ہیں، جو پوری دنیا میں متعدد برانڈوں اور اعمال میں مدد کرتے ہیں، لیکن ہماری کامیابی ایک ٹیم کی کامیابی ہے۔ ہمارے انتخابات اور رویے سے اعتماد اور احترام کی ایک ایسی ثقافت کو تعاون ملنا چاہیے جس میں ہم اپنا بہترین کام کرنے کے لیے ایک دوسرے کو تعاون کریں۔

اسی وجہ سے ہمارے ضابطۂ اخلاق میں اقدار کو اولیت حاصل ہے۔ یہ رویوں کے لیے توقعات متعین کرتا ہے اور ہمارے اور ہمارے سٹیک ہولڈرز کے لیے بہترین نتائج کے حصول میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ یہ ایک عملی، استعمال میں آسان وسیلہ ہے، جو ہمیں یہ دکھاتا ہے کہ ہم اپنے مشترکہ اقدار کو عملی شکل کیسے دے سکتے ہیں۔ جب ہمارے اقدار درست رویوں کو تحریک دیتےہیں تو، ہر کسی کی جیت ہوتی ہے۔