پراحترام علاج، ہراسانی اور کام کی جگہ پر غنڈہ گردی نہ ہونے دینا

ایک پر احترام کام کی جگہ کو فروغ دینا اور برقرار رکھنا

ہم ساتھ مل کر

ہم دوسروں کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں، کام کے ایک مثبت ماحول کو فروغ دیتے ہیں جس میں ہم ایک ٹیم کے طور پر فروغ پاتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہم ایک ٹیم کے طور پر مل جل کر کام کرتے ہیں، ایسے طریقے سے باہم تعامل کرتے ہیں جو باہمی اعتماد اور احترام کو فروغ دے۔ اس کا مطلب ہے کہ پیشہ وارانہ انداز میں عمل کرنا، دوسروں کے ساتھ کھلے طور پر اور احترام کے ساتھ بولنا اور جہاں ممکن ہو ایک دوسرے کا تعاون کرنا۔ اس طریقے سے، ہم میں سے ہر ایک ہماری عمدگی اور سالمیت کی ہماری ثقافت کو متشکل کرنے اور مضبوطی دینے میں مدد کرے گا۔ کام کی ایسی جگہ جو ہر کسی کی بہتر کوششوں کو توانائی دے اور تعاون کرے ایک بہترین کام کی جگہ ہوتی ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ کام کی ایک پر احترام جگہ برقرار رکھتے ہیں:

  • رفقائے کاران اور پارٹنرز کے ساتھ اعتماد سازی
  • سن کر سمجھنا
  • اچھی چیزوں کا اشتراک ٹیم کے ساتھ کرنے کے مواقع تلاش کرنا
  • اس بارے میں پہلے سوچنا کہ ہمارے الفاظ اور اعمال کو دوسروں کے ذریعہ کیا محسوس کیا جاسکتا ہے
  • کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی یا ہراسانی کے خلاف کھڑے ہونا اور ضرورت ہونے پر مدد طلب کرنا
  • نامناسب مذاق، توہین یا نسل، صنف، رنگ، مذہب، عمر، قومیت، معذوری، جنسی میلان یا قانون کے تحت تحفظ یافتہ دیگر خصوصیات کے بارے میں ناگوار تبصروں کی اطلاع دینا
  • کبھی بھی ناگوار جنسی تبصرے یا دست درازی نہ کرنا—یا اسے برداشت نہ کرنا—یا ایسے مواد ڈسپلے نہ کرنا جو دوسروں کے لیے ناگوار ہو
  • کسی ناموزوں رویے کی اطلاع دینا، خواہ اس کا ہدف آپ ہوں یا کوئی اور

پہلے سوچیں

سوال:

میری نئی سپروائزر بہت متجسس اور حد سے باہر ہے۔ وہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں چھان بین والے سوالات پوچھتی ہے، جس سے مجھے پریشانی ہوتی ہے۔ وہ سوچتی ہے کہ وہ دوستانہ رویہ اختیار کررہی ہے، لیکن ان کے بات کرنے کے موضوعات مجھے پریشان کرنے والے محسوس ہوتے ہیں۔ میں نے ان سے یہ سب بند کرنے کو کہا، لیکن انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ اعصابی تناؤ میں رہتا ہوں اور وہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ آیا میں ٹیم کے لیے مناسب ہوں یا نہیں۔ میں اپنی سپروائزر کے ساتھ خراب شروعات نہیں کرنا چاہتا، لیکن وہ مجھے نروس کررہی ہیں۔ میں کیا کرسکتا ہوں؟

جواب:

اس سپروائزر کا رویہ ناپسندیدہ اور ناقابل قبول ہے، اور Johnson Controls میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر آپ کو سہولت محسوس ہو تو، اپنی سپروائزر کو بتائیں کہ آپ اسے محسوس کررہے ہیں اور انہیں یہ سب کچھ بند کرنے کو کہیں۔ اگر آپ دوبارہ اپنی سپروائزر کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تو، آپ زیادہ سینیئر مینیجر یا اپنے HR نمائندے سے بات کرسکتے ہیں، یا انٹیگریٹی ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان اختیارات میں سے کسی کا استعمال بھی ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کا موقع دے گا۔ آپ کو کسی بھی طرح کی انتقامی کارروائی سے تحفظ حاصل ہوگا۔