آواز اٹھانا اور مدد حاصل کرنا

آواز اٹھانا – ہر کسی کی آواز اہم ہے

اکثر، کرنے والی صحیح چیزیں واضح ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی، کوئی صورتحال پیچيدہ یا غیر معمولی لگ سکتی ہے اور ہم مشکوک ہوسکتے ہیں کس طرح آگے بڑھا جائے۔ اگر آپ کو تشویشات ہیں تو، براہ کرم فوری طور پر بات کریں۔ نہ صرف ہماری ذمہ داری ایسا کرنے کی ہے، بلکہ اس سے ہمیں تیزی سے وضاحت حاصل کرنے اور امکانی مسائل سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر کچھ غلط ہوگیا ہو تو، اس سے ہمیں اس کی تفتیش کرنے اور اسے درست کرنے کا موقع ملتا ہے۔

وسائل

اخلاقیات یا تعمیل سے متعلق تشویشات اٹھانے کے متعدد طریقے ہیں۔ آپ درج ذیل کرسکتے ہیں:

  • اپنے سپروائز سے مسئلے پر گفتگو کریں
  • دوسرے سپروائز یا مینیجر سے مسئلے پر گفتگو کریں
  • کمپلائنس ٹیم، وسائل انسانی یا شعبۂ قانون سے رابطہ کریں
  • Johnson Controls کی 24 گھنٹے چلنے والی انٹیگریٹی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں:

انتقامی کارروائی کے لیے عدم برداشت

“Johnson Controls انتقامی کارروائی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ نیک نیتی سے تشویش ظاہر کرنے والےکسی فرد کو کسی قسم کی انتقامی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا—بشمول دھمکیاں، ہراسانی، گھنٹوں میں کٹوتی، ملازمت سے برخاستگی یا کوئی دیگر نتائج۔ انتقامی کارروائی ہمارے اقدار کے منافی ہے اور اس اعتماد کو کمزور کرتی ہے جو ہماری کامیابی کے لیے لازمی ہے۔ اس اخلاقیات کے بیان کی خلاف ورزیاں برخاستگی سے لے کر اور اس کے بشمول تادیبی کارروائی کا سبب بن سکتی ہیں۔”

پالییسیاں

بدعنوانی مخالف پالیسی
رفاعی تعاون اور رفاہی پروگرام کی کفالت کی پالیسی
مواصلات کی پالیسی
اختلافی معدنیات
مفاد کے تصادم کی پالیسی
وفاقی حکومت کی ٹھیکہ دینے کی پالیسی
تحائف اور تفریح کی پالیسی
عالمگیر مانع ارتکاز معیشت اور منصفانہ مقابلہ کی پالیسی
عالمی کاروباری سفر، تفریح اور ملازمین کے اخراجات کی پالیسی
حقوق انسانی اور پائیداری
سیاسی تعاون کی پالیسی
رازداری کی پالیسی
ریکارڈ برقرار رکھنے کی پالیسی
غلامی اور انسانی بردہ فروشی
فراہم کاران کا تنوع
فریق ثالث سے متعلق سفر، تحفہ اور تفریح کی پالیسی
تجارت سے متعلق تعمیل کی پالیسی

آخر میں…

زیادہ سہولت بخش، محفوظ اور پائیدار دنیا کی تخلیق کے واسطے ایک ساتھ کام کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق کو ہمارے لیے تحریک اور رہنمائی کے وسیلہ کے لیے تیار کیا گيا ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ مواقع کا تعاقب کرتے ہوئے ساتھ ہی خطرات والے شعبوں کی جستجو میں ہم اپنے اقدار کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ہر ان ممکنہ حالات کا احاطہ نہیں کرسکتا ہے جس کا سامنا ہم کرسکتے ہیں۔ جب ہمیں صحیح کارروائی طے کرنے کے بارے میں الجھن ہو تو سوالات کرنا اہم ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم خود کو درپیش کسی بھی تشویشات کا اظہار کریں۔ ایسا کرنے میں ہماری مدد کے لیے ضابطے میں متعدد وسائل اور چینلز شامل ہیں۔