تکثیریت اور شمولیت

اپنی متنوع صلاحیتوں، پس منظر اور تناظر کو اہمیت دینا

ہم ساتھ مل کر

ہم اپنی متنوع صلاحیتوں، پس منظر اور تناظر سے زیادہ سے زیادہ استثنائی بصیرتیں اور اختراعات حاصل کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

Johnson Controls وسیع پیمانے کی مہارتوں، اہلیتوں اور نظریات والے لوگوں کو متوجہ کرتا ہے، فروغ دیتا ہے اور اختیارات فراہم کرتا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو منفرد بنانے والی چیزوں کو اہمیت دینے سے ہمارے مطمح نظر میں وسعت آتی ہے اور نئے تصورات کو تحریک ملتی ہے۔ ہمارا تنوع ہمیں مسائل کو زیادہ تخلیقیت سے حل کرنے، زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے اور مواقع کو زیادہ فعال طور پر شناخت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جب ہر کسی کو محسوس ہوتا ہےکہ وہ ہماری کامیابی میں تعاون کرسکتا ہے تو، ہمارے ملازمین، گاہکوں اور سرمایہ کاروں سبھی کو فائدہ ہوتا ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ ایک متنوع اور جامع ثقافت کو آگے بڑھاتے ہیں:

  • فعال طور پر متبادل آراء اور کاوشوں کی تلاش کرکے
  • دوسروں کی باتوں کو احترام سے سن کر تاکہ ہم ان خیالات اور تصورات پر غور کرسکیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکیں جو ہمارے اپنے خیالات اور تصورات سے الگ ہوں
  • لوگوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرنا اور ملازمین کو ان کی اہلیتوں اور مہارتوں کی بنیاد پر مساوی مواقع فراہم کرنا
  • دوسروں سے تاثرات طلب کرنا اور اسے قبول کرنا

پہلے سوچیں

سوال:

میں اپنی ٹیم کی صرف تین خواتین میں سے ایک ہوں۔ ٹیم کی ہفتہ واری میٹنگنوں میں، یہ بات پوری طرح واضح ہوتی ہے کہ میرے مرد سپروائزر ہمارے مرد رفقائے کار کے تصورات اور آراء کی حمایت کرتے ہیں، کبھی کبھی تو کھلے طور پر مجھے اور دیگر خواتین کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ ہمیں اپنی اہلیت کو ثابت کرنے کے معاملے میں بڑی کمتری اور محرومیت کا احساس ہوتا ہے مجھے اس بات کا خوف ہے کہ اپنے سپروائزر سے یہ معاملہ اٹھانے پر صرف خواتین سے متعلق ان کے تعصب کو تقویت ہی ملے گی۔ میں کس طرح ایسی تبدیلی پیدا کرسکتی ہوں جس سے ٹیم میں ہر کسی کو تعاون کرنے کا موقع ملے؟

جواب:

Johnson Controls میں، ہم ایک متنوع اور جامع ماحول کو فروغ دیتے ہیں جس میں ہر کوئی ہماری کامیابی میں تعاون کرسکتا ہے۔ صنفی طرفداری کی کوئی بھی شکل نہ تو ہماری قدریں ہیں نہ ہی ایسی ثقافت جس کی ہم تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اپنے سپروائزر سے معلوم کرنا چاہیے کہ آیا اس بات کی کوئي وجہ ہے کہ آپ کے تصورات پر غور نہیں کیا جاتا۔ اگر اس سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو، زیادہ سینئر منیجر سے بات کریں یا تشویش پیش کرنے کے لیے دستیاب اختیارات میں سے کسی کا استعمال کریں، جیسے HR سے بات کرنا یا انٹیگریٹی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنا۔