رشوت ستانی اور بدعنوانی کی ديگرشکلیں

ایمانداری کے ساتھ کاروبار کرنا

ہم ساتھ مل کر

ہم اپنی قدر سے متعلق دعوے کی قوت اور شفافیت اور اعتماد کی بنیاد پر رشتے قائم کرکے کاروبار حاصل کرتے ہیں اور اسے برقرار رکھتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

دیانت داری کو اولیت دینے سے ایک قابل اعتماد اور بھروسے مند کاروباری پارٹنر کے طور پر ہماری ساکھ مضبوط ہوتی ہے۔ ہمیں کاروبار “خریدنے” میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، نہ ہی ایسے لوگوں میں دلچسپی ہے جو بدعنوان طرز عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں یا انہیں برداشت کرتے ہیں۔ بدعنوانی سے کمیونٹی کو نقصان پہنچتا ہے، بازار خراب ہوتا ہے اور ہر کسی کے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ مقامی روایت یا دیگر کمپنیوں کے طرز عمل سے قطع نظر، ہم ہر شکل کی بدعنوانی کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم نامناسب طرز عمل کی موجودگی سے بھی گریز کرتے ہیں، خواہ ہم سرکاری اہل کاروں کے ساتھ معاملہ کررہے ہوں یا انٹرپرائز کے ساتھ۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم سختی کے ساتھ رشوت ستانی اور بدعنوانی کی ديگر شکلوں کی مخالفت کرتے ہیں بذریعہ:

  • کبھی بھی سرکاری افسران یا کسی دیگر فرد کو کاروباری فائدہ حاصل کرنے کے لیے کبھی بھی کوئی قیمتی چیز دینے کی پیشکش، وعدہ نہ کرکے یا نہ دے کر
  • رشوت یا نذرانے قبول کرنے سے انکار کرکے اور اگر اس کی پیشکش کی جاتی ہے تو تعمیلی شعبہ کو اطلاع دے کر
  • درست اور مکمل ریکارڈ رکھ کر تاکہ سبھی ادائیگیوں کی تفصیل ایماندارانہ ہو اور کمپنی کے فنڈز کا استعمال غیر قانونی مقاصد کے لیے نہ کیا جائے
  • ہمارے سبھی فریق ثالث فراہم کنندگان پر مناسب احتیاطی جانچیں انجام دینا
  • ایسی نامناسب ادائیگیاں کرنے کے لیے کسی ایجنٹ یا دیگر فریق ثالث کا استعمال نہ کرنا جو ہم خود سے نہیں کرسکتے
  • ہماری فریق ثالث، تحائف اور تفریح سے متعلق پالیسی اور بدعنوانی مخالف پالیسی پر پوری جانفشانی کےساتھ عمل کرنا
  • کسی ممکنہ نامناسب ادائیگی سے متعلق تشویش کی اطلاع دینا

کیا یہ بدعنوانی ہے؟

بدعنوانی متعدد شکلوں میں ہوسکتی ہے اور ہمارے لیے خطرے کی علامات کو دیکھنا ضروری ہے۔ اس میں شامل ہے دیگر فریقین کے ذریعہ:

  • ہمارے عالمگیر فراہم کنندہ معیارات سے اتفاق کرنے سے انکار کرنا
  • معاہدے کے بدعنوانی مخالف تقاضوں پر اعتراض کرنا
  • سرکاری اہلکاران سے قریبی رشتے برقرار رکھنا
  • غیر معمولی طور پر اعلی کمیشن، نقدا ادائیگیاں، یا کسی دیگر کے نام پر اکاؤنٹ میں ادائیگیاں کرنے کی درخواست کرنا
  • مطلوبہ خدمات کی انجام دہی کے لیے قابل اعتراض اہلیتیں پیش کرنا
  • قابل اعتراض کاروباری طرز عمل کی شہرت رکھنا

پہلے سوچیں

سوال:

میری ٹیم ایک زیر ترقی بازار میں بڑے شہری ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے بولی لگا رہی تھی۔ اگرچہ ہمیں پروجیکٹ میں کامیابی کے لیے کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں ہے، تاہم سٹی گورنمنٹ کے پروکیورمنٹ اہلکاروں کی پرزور سفارش ہے کہ ہم مقامی کمپنی کے ساتھ ملاقات کریں اور انہیں اپنے ذیلی ٹھیکیدار کے طور پر استعمال کرنے پر بات کریں۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کمپنی کے CEO اور سرکاری اہلکار کا آپسی تعلق ہے۔ کیا مجھے میٹنگ کرنی چاہیے؟

جواب:

یہاں بدعنوانی کے انتباہی علامات ہیں ایک مشورہ یہ ہے کہ ہم سرکاری اہلکار سے قریبی تعلق رکھنے والے ذیلی ٹھیکدار کا استعمال کرکے کاروبار حاصل کرلیں، اور دوسری یہ حقیقت ہے کہ اس گاہک کو پروڈکٹس اور خدمات کی فراہمی کے لیے ہمیں ذیلی ٹھیکیدار کی ضرورت نہیں ہے۔ بدعنوانی متعدد شکلوں میں ہوسکتی ہے اور اس میں ہمیشہ کسی سرکاری اہلکار کو راست رشوت دینا شامل نہیں ہوتا۔ اس صورتحال میں، آپ کو پروکیورمنٹ کے اہلکار کو بتانا چاہیے کہ سفارش کردہ ذیلی ٹھیکیدار کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نرمی سے میٹنگ سے انکار کردیں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی تشویش ہے تو، تعمیل یا قانون کے شعبے سے بات کریں۔