مفاد کا تصادم

کمپنی کے بہتر مفاد میں کام کرنا

ہم ساتھ مل کر

ہم اسمارٹ، حقیقی اختیارات اپناتے ہیں جو کمپنی اور ہمارے گاہکوں کو ذاتی فائدے سے آگے رکھتے ہین۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہم اپنے گاہکوں کے حصول کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ہم ذاتی مفادات یا رشتوں کو ہماری ایک ٹیم کی حیثیت سے جیت کے راستے میں آنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم کھلے طور پر، سوچ سمجھ کر اور دیانت داری کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں؛ اس سے ہمارے کاروبار کو فائدہ ہوتا ہے اور ہر ایک پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پر درست چیزیں کرنے کے لیے اعتبار کیا جاسکتا ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم کمپنی کے بہترین مفادات میں کام کرتے ہیں بذریعہ:

  • متعلقہ حقائق اور ٹھوس قوت فیصلہ کی بنیاد پر غیر متعصبانہ کاروباری فیصلے لے کر
  • ایسے حالات سے بچنا جس میں فیصلہ مفادات کے تصادم (جیسے امکانی ذاتی فائدہ) کے ذریعہ متاثر ہوسکتا ہو—یا متاثر محسوس ہو۔
  • مفاد کے ایسے تصادم کا افشاء کرنا جس سے گریز کیا جاسکتا ہو تاکہ اس کا مناسب بندوبست کیا جاسکے۔
  • جب بھی ہمیں کسی بات پر شبہ ہو تو مشورہ حاصل کرنا

مفاد کا تصادم کیا ہے؟

مفاد کا تصادم اس وقت واقع ہوتا ہے جب سماجی یا خاندانی رشتے، کام سے باہر کی سرگرمیوں، مالی سرمایہ کاری یا دیگر ذاتی مفادات کا آپ کی غیر جانبدارانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت میں دخل اندازی کا خطرہ ہوتا ہے۔ ہمیں لازمی طور پر مفاد کے تصادم کی موجودگی سے بھی بچنے کے لیے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم نامناسب عمل کررہے ہیں۔

خود سے پوچھیں:

کیا میرا تجویز کردہ فیصلہ یا عمل:

  1. مجھے کسی اور کا پابند ہونے کا احساس کراتا ہے؟
  2. Johnson Controls کے اقدار کے منافی ہے؟
  3. ذاتی یا خاندانی ملحوظات (خواہ وہ معمولی ہی ہوں)؟
  4. ایسا ظاہر ہونا کہ میں کمپنی کے بہتر مفادات کو ترجیح نہیں دے رہا ہوں؟

اگر ان سوالات میں سے کسی کا جواب “ہاں” یا “ہوسکتا ہے” میں ہے تو یہاںدرج وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مشورہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے مفاد کا تصادم ہوسکتا ہے تو، آپ کو اس کا افشاء ComplianceForms.jci.com پر کرنا چاہیے۔

مفاد کا تصادم متعدد شکلوں میں ہوسکتا ہے۔ ذیل کی رہنمائی بعض زیادہ عمومی حالات کا احاطہ کرتے ہیں۔ ہماری مفاد کی تصادم کی پالیسی بھی دیکھیں۔

رشتہ داران اور دوست

ہم دوستوں اور خاندان کی مدد کی خواہش کو کام پر ہمارے فیصلوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ہم ذاتی رشتوں کو ہماری معروضیت پر اثر انداز ہونے کے خطرے سے بچتے ہیں بذریعہ:

  • قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو رپورٹنگ لائن اور ایک ہی شعبے سے الگ رکھ کر، خواہ وہ ملازمین ہوں، زیر تربیت افراد یا ٹھیکیداران
  • قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی شمولیت والے ملازمت سے متعلق فیصلے (جیسے کہ بھرتی، پروموشن اور تادیب) کرنے کا موقع دوسروں کو دے کر
  • Johnson Controls کے امکانی سروس فراہم کنندہ کے طور پر قریبی دوستوں اور رشتہ داروں پر غور کرتے وقت شفافیت اور آزادی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرکے
  • Johnson Controls کے سابقہ ملازمین کو بطور کنسلٹنٹس، ٹھیکیداران یا سپلائر استعمال کرنے کے فیصلوں کی محتاط قدر پیمائی کرکے

ذاتی اور خاندان کی سرمایہ کاریاں

ہمارے فیصلے اپنے اور ہمارے خاندان کے افراد کے مالی فائدے کے امکان سے متاثر نہیں ہوتے۔ 

ہم اپنے ذاتی مالیاتی ملحوظات کو کاروباری فیصلوں سے الگ رکھتے ہیں بذریعہ:

  • Johnson Controls سے جڑے یا اس کی مسابقت کرنے والے بزنس میں اہم* مالی مفاد نہ رکھ کر
  • جب خاندان کا کوئی قریبی ممبر Johnson Controls سے جڑے یا اس کی مسابقت کرنے والے کاروبار میں ملازمت پاتا ہو یا اس میں اس کا اہم* مالی مفاد ہو تو تعمیلی شعبے پر اس کا افشاء کرنا

* اس بارے میں رہنمائی کے لیے کہ آیا کوئی مالی مفاد اہم ہے، براہ کرم تعمیلی شعبے سے رابطہ کریں۔

تحائف اور میزبانی

ہم اعتماد اور باہمی قدر کی بنیاد پر کاروبار حاصل کرتے ہیں اور رشتے بناتے ہیں – کبھی بھی نامناسب تحائف یا میزبانی کے ذریعہ نہیں۔

ہم تحائف اور میزبانی پیش کرنے سے متعلق امکانی تصادم سے گریز کرتے ہیں بذریعہ:

  • کاروباری بات چیت کے حصے کے طور معقول کھانے اور تفریح فراہم کرکے اور صرف ایسی صورت میں جب وہ وصول کنندہ تنظیم کی پالیسیوں کے خلاف نہ ہو
  • وصول کنندہ کے رویے کو متاثر کرنے کی غرض سے تحائف یا تفریح نہ تو فراہم کرکے نہ ہی وصول کرکے
  • صرف معمولی قیمتوں کے تحائف ان کو دے کر جن کے ساتھ ہم کاروبار کرتے ہیں یا کاروبار کرنے کے خواہاں ہیں
  • کبھی بھی نقد یا نقد کے مساوی تحائف نہ دے کر
  • سرکاری گاہکوں کو صرف ایسی صورت میں تحائف اور تفریح دے کر اگر اس کی اجازت ہو اور یہ کمپلائنس کونسل کے ذریعہ پیشگی منظور شدہ ہو
  • فریق ثالث کے معقول سفری اور رہائشی اخراجات ہماری پالیسیوں کے مطابق اور صرف ایسی صورت میں ادا کرنا جب اس کی پیشگی منظوری ہو
  • یہ یقینی بنانا کہ فراہم کردہ سبھی تحائف، تفریح اور سفر قانونی، اخلاقی ہو اور ہمارے اقدار کے منافی نہ ہو

ہم تحائف اور میزبانی وصول کرنے سے متعلق امکانی تصادم سے گریز کرتے ہیں بذریعہ:

  • صرف معمولی قیمتوں کے تحائف قبول کرکے
  • نقد یا نقد کے مساوی کوئی تحائف قبول نہیں کیے جاتے ہیں
  • تیسرے فریقین سے سفر قبول نہ کرکے
  • اپنی تفریح کو صرف ایتھلیٹک، تھیٹریکل یا ثقافتی پروگراموں (جیسے اسپورٹس پروگرام، گولف آؤٹنگز یا کنسرٹس) یا کھانے قبول کرنے تک محدود کرکے
  • نرمی کے ساتھ کسی ایسے سفر، تحفے یا تفریح سے انکار کرکے جو ہماری تحائف اور تفریح کی پالیسی کے خلاف ہو

پہلے سوچیں

سوال:

ہماری ٹیم ایک بڑے ٹھیکے میں بولی لگا رہی تھی، اور ہمیں بہت جلد نتیجہ معلوم ہونے کی امید تھی۔ میں ایک کانفرنس میں شرکت کررہا تھا اور متوقع گاہک کی جانب سے ایک کلیدی فیصلہ ساز بھی وہاں آنے والا تھا۔ کیا میں Johnson Controls کے لیے ایک حتمی پچ تیار کرنے کے لیے ان کو ڈنر پر مدعو کرسکتا ہوں؟

جواب:

اس کا مشورہ نہیں دیا جاتا ہے کیونکہ اسے گاہک کو نامناسب طور پر متاثر کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ دیانتداری کو اولیت دینے کا مطلب ہے کہ گاہک کو ہمارے پروڈکٹس اور کسٹمر سروس کے معیار کی بنیاد پر ہمیں منتخب کرنے کا موقع دینا، نہ کہ اس وجہ سے کہ ہم نے انہیں قیمتی تحفہ دیا ہے یا فراخدلی سے ان کی میزبانی کی ہے۔ چونکہ گاہک کے خریداری سے متعلق فیصلے کا وقت بہت قریب ہے، لہذا اسے آسانی سے کاروباری فیصلے کو نامناسب طور پر متاثر کرنے کی کوشش سمجھا جاسکتا ہے— جو کہ پوری طرح ممنوع ہے۔ بولی لگانے کی کارروائی کے دوران احتیاط برتنا خاص طور پر اہم ہے۔ اگر آپ کا رابطہ سرکاری اہلکار نہیں ہے تو، رشتے بنانے اور کسی ایسے سوال کا جواب دینے کے لیے انہیں کافی یا چائے پر مدعو کرنا مناسب ہوگا جو متوقع گاہک کو Johnson Controls کے بارے میں ہوسکتے ہیں۔

کارپوریٹ مواقع

ہم اپنے کام کے دوران حاصل کردہ جانکاری، کمپنی کے وسائل اور اثاثوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے گاہکوں کو جیتنے میں مدد کرسکیں۔ ہم مفادات کے تصادم یا اپنے کاروبار کو نقصان سے درج ذیل نہ کرکے بچتے ہیں:
  • اپنے لیے ایسے کاروبار یا سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ لینا جو کام کے دوران دریافت ہوئے ہوں
  • کمپنی کی املاک، معلومات یا Johnson Controls میں اپنی پوزیشن کا استعمال نامناسب ذاتی حصولیابی کے لیے کرنا
  • بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر Johnson Controls سے مسابقت کرنا

خارجی سرگرمیاں

ہم Johnson Controls میں ہر دن اپنی بہترین کوشش کرتے ہیں کہ، باہری کاموں یا دیگر سرگرمیوں سے کمپنی کے کاروبار میں ہمارے تعاون میں کمی نہ ہو۔ ہم کام سے باہر ایسی صورت میں بھرپور اور کارآمد زندگیاں گزرانے کی کوشش کرتے ہیں جب درج ذیل نہ ہو:
  • Johnson Controls میں ہماری ذمہ داریوں یا کارکردگی میں مداخلت
  • کسی حریف یا فراہم کنندہ کے لیے کام کرنا
  • کمپنی کے کاروبار یا ساکھ کو خطرہ
  • کمپنی کے وسائل، بشمول دیگر ملازمین یا وینڈرز کا استعمال بیرونی مفادات کے لیے کرنا
  • کسی دیگر قسم کا مفاد کا تصادم پیدا کرنا

پہلے سوچیں

Q: گھر کی تجدید کے اپنے حالیہ تجربہ کے سبب میں سوچھنے لگا کہ مجھے ایک “فکسر-اپر” جائیداد خریدنی چاہیے اور اسے منافع پر بیچ دینا چاہیے – اور ممکنہ طور پر ایک ریئل اسٹیٹ لائسنس لے لینا چاہیے۔ میں Johnson Controls کے تئیں عہد بستہ ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ گھر کی تجدید میں میری دلچسپی سے میرے کام میں مداخلت ہوگی۔ کیا یہ ایک مسئلہ ہوسکتا ہے؟

A: ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لوگ کام سے باہر بھرپور اور منفعت بخش زندگی گزاریں۔ ساتھ ہی، ہم سبھی سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم Johnson Controls میں ہر دن اپنی پوری توجہ اور بہترین کوششوں کے ساتھ کام کریں۔ آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا گھروں کی تجدید اور فروخت کرنے کی کافی زیادہ اضافی محنت سے کیا آپ کو ذاتی اور کام سے متعلق آپ کی ذمہ داریوں کے درمیان مناسب توازن برقرار رکھنے کا موقع ملے گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس سے مفاد کا تصادم ہوسکتا ہے تو، آپ کو اس کا افشاء ComplianceForms.jci.com پر کرنا چاہیے۔