کمیونٹی کی شمولیت اور سرمایہ کاری

ہمارے معاشرے کو تعاون کرنا

ہم ساتھ مل کر

ہمیں معاشروں میں مثبت اثر پیدا کرنے پر فخر ہے جس میں ہم رہتے اور کام کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

Johnson Controls میں، ہم معاشرے کو تعاون کرنے کی ذمہ داری اور موقع دونوں کو دیکھتے ہیں جس میں ہم کام کرتے ہیں۔ ایک ذمہ دار اور فعال کارپوریٹ شہری کے طور پر، ہم اپنی موجودگی اور تعاون سے اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہم سبھی ملازمین سے رضاکارانہ اور رفاہی سرگرمیوں کے ذریعہ تبدیلی لانے کی امید کرتے ہیں۔ ہمارا ہدف نہ صرف تعاون کی پیشکش کرنا ہے، بلکہ اپنے معاشرے میں شرکت بھی کرنا ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم اپنے معاشرے میں درج ذیل کے ذریعہ مثبت تعاون کرنے کے لیے کوشاں ہیں:

  • پسند کے ذمہ دار آجر اور مقامی سروسز کے صارف کے بطور اپنے کردار کو اپنا کر
  • رضاکارانہ، نگرانی اور رفاہی کام میں ملازمین کی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور شناخت کرکے
  • منفعت فراہم کرکے کیونکہ یہ ایک درست کام ہے، نہ صرف اس لیے کہ ہم اس کے بدلے شہرت یا حمایت کی توقع کرتے ہیں
  • لوگوں کو رفاہی تنظیموں یا دیگر معاشرتی فلاح کے واسطے اعانت کے لیے مدعو کرکے، لیکن ان پر دباؤ بناکر نہیں
  • کمپنی کے نام پر رقم یا وقت کا عطیہ کرنے سے پہلے مناسب منظوری حاصل کرکے، بشمول ہمارے رفاعی تعاون اور رفاہی پروگرام کی کفالت کی پالیسی کے ساتھ تکمیل کرکے
  • اس بات کی تصدیق کرنا کہ ہم جس بھی رفاہی کام میں شامل ہوتے ہیں وہ جائز ہے اور قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرتا ہے

پہلے سوچیں

سوال:

میں اپنے مقامی بوائز اینڈ گرلز کلب میں اکثر و بیشتر رضاکارانہ خدمات انجام دیتا ہوں۔ چونکہ Johnson Controls معاشرتی شمولیت اور رضاکارانہ خدمت کا تعاون کرتا ہے، میں سوچ رہا ہوں کہ کیا میں کمپنی کی جانب سے اپنی سروسز پیش کرسکتا ہوں۔

جواب:

Johnson Controls ہمارے مقامی معاشرے کے ساتھ مشغولیت کی پرزور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ہمارے ملازمین کے لیے مخصوص معاشرے پر مبنی تقریبات میں کمپنی کی نمائندگی کرنا غیرمعمولی نہیں ہے۔ البتہ، خود کو Johnson Controls کے نمائندہ کے طور پر پیش کرنے سے پہلے آپ کو محکمہ برائے عوامی امور سے اجازت طلب اور حاصل کرنا چاہئے۔