صاف شفاف مقابلہ/مانع ارتکاز معیشت

شفافیت کے ساتھ کاروبار کرنا

ہم ساتھ مل کر

ہم پوری طاقت سے اور منصفانہ انداز میں مسابقت کرتے ہیں، اعلی ترین معیار اور قدر کے ذریعہ اپنے حریفوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہم ایک آزاد اور مسابقتی بازار میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہمیں Johnson Controls برانڈ کو منفرد بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ گاہک سے تحریک یافتہ ہوکر اور اپنے زمرے کی بہترین خدمت فراہم کرکے، ہم مسابقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے برانڈ میں طویل مدتی اعتماد کی تعمیر کرتےہیں۔ آزاد بازاروں کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ قوانین—جنہیں ریاستہائے متحدہ میں مانع ارتکاز معیشت (انٹی ٹرسٹ) قوانین کہا جاتا ہے اور زیادہ تر ممالک میں منصفانہ مسابقت کا قانون—کافی پیچیدہ ہیں؛ خلاف ورزیوں پر سنگین جرمانے لگ سکتے ہیں۔ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہمارے مسابقتی عمل میں عدم شفافیت یا فریب بھی ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ہم پر قانونی جوابدہی عائد کرسکتا ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درست طریقہ سے کاروبار حاصل کرتے ہیں بذریعہ:

  • حریفوں کے ساتھ رسمی یا غیر رسمی معاہدوں رویوں کی ترتیب سے بچ کر جس میں درج ذیل شامل ہوسکتا ہے:
    • سروس کے لیے مخصوص قیمت طلب کرنا (قیمت باندھنا)
    • بولی لگانے کے عمل میں گٹھ جوڑ کرنا (بولی لگانے میں دھاندلی)
    • بازاروں کو جغرافیائی یا گاہک کی بنیاد پر تقسیم کرنا (بازا کی تفویض)
  • اپنی قدر سے متعلق دعوے کو ایمانداری، درستگی اور کسی مبالغہ آرائی کے بغیر پیش کرنا
  • کبھی بھی اپنے گاہک کے موجودہ کاروباری معاہدوں میں نامناسب طریقے سے دخل اندازی نہ کرنا
  • عالمگیر مانع ارتکاز معیشت اور منصفانہ مقابلہ کی پالیسی کو پڑھنا اور سمجھنا
  • کبھی بھی بازار میں اپنے شیئر پوزیشن کا غلط استعمال نہ کرنا

پہلے سوچیں

سوال:

اس سال کے میٹرو ایکسپو میں ایک پینل بحث کی شروعات کا انتظار کرتے ہوئے، میری بات چیت ایک حریف کے سیلز ڈائرکٹر سے ہوئی۔ اس نے پوچھا کہ کیا میں نے اس بات پر توجہ دی ہے کہ ایک بڑے شہر کے فسیلیٹیز پروکیورمنٹ آفیسر سے معاملات کرنا کافی مشکل ہے جہاں ہم دونوں ہی تعاون کرتے ہیں؛ اس نے تخمینہ لگایا کہ اگر ہماری جیسی کمپنیاں اس شہر کے ساتھ کاروبار کرنے سے منع کردیں تو کیا ہوگا۔ ایک مشترکہ گاہک کے بارے میں بات کرنے سے مجھے کوفت ہونے لگی اور میں نے ایک فون کال کرنے کا ناٹک کیا اور پھر سیٹ سے اٹھ کر آڈیٹوریم کے دوسری طرف چلا گیا۔ مجھے کس طرح جواب دینا چاہیے تھا؟

جواب:

آپ نے گفتگو ختم کرکے اچھا کیا۔ یہ بات بھی اچھی ہے کہ اپنی تشویش کے بارے میں جتنی جلدی ممکن ہو شعبۂ قانون کو بتائیں۔ ٹریڈ شوز اور ایسوسی ایشن کی میٹنگیں ہماری صنعت میں سیکھنے اور تاحال تازہ رہنے کے لیے اہم مقامات ہیں۔ تاہم، ایسے پروگراموں میں حریفوں کے ساتھ باہم تعامل مسابقت کے قانون کی خلاف ورزیوں کے خطرے سے بھرا ہوسکتا ہے۔ کسی حریف کے ساتھ ایک مشترکہ گاہک کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق گفتگو کو ایک ایسے غیر قانونی معاہدے کی شکل میں دیکھا جاسکتا ہے جو کمپنیوں کو ایک مخصوص بازار سے باہر نکلنے یا مخصوص گاہک پر “اپنے مطابق چلنے” کا دباؤ ڈالنے کے لیے ہو۔