ملازم کے ڈیٹا کی رازداری

ذاتی معلومات کا تحفظ

ہم ساتھ مل کر

ہم اپنے ملازمین، امیدواروں، سپلائروں اور گاہکوں کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

اپنے کاروبار کو چلانے میں مدد کے لیے Johnson Controls کو ذاتی معلومات اکٹھا، جمع اور استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں متعدد مختلف مقاصد کے لیے ان ذاتی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں گاہکوں اور سپلائروں کے ساتھ ہمارے کاروباری رشتے، ملازمین کے بینفٹس کی فراہمی اور قانونی تقاضوں کی تعمیل شامل ہے۔ Johnson Controls فرد کی رازداری سے متعلق حق کا احترام کرتا ہے۔ غلط ہاتھوں میں ذاتی معلومات کا استعمال افراد کی شناخت کرنے، شناخت کو چرانے یا جعلسازی کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر، ہم—کام کی جگہ پر اور آن لائن— ایک دوسرے پر نظر رکھتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ ذاتی معلومات کا تحفظ کرتے ہیں:

  • صرف قانونی کاروباری مقاصد کے لیے ذاتی معلومات اکٹھا کرنا، اس پر کارروائی اور استعمال اور صرف اتنی مقدار میں اکٹھا کرنا جتنا اس مقصد کے لیے ضروری ہو
  • اس بارے میں کھلا اور واضح رہنا کہ کیوں اور کیسے ذاتی معلومات اکٹھا کی جاتی ہے، اس پر کارروائی کی جاتی ہے اور استعمال کیا جاتا ہے
  • کبھی بھی ضرورت سے زیادہ ذاتی معلومات کا اشتراک نہ کرنا، یا کسی ایسے فرد کے ساتھ اس کا اشتراک کرنا جسے کاروباری طور پر اسے جاننے کی ضرورت نہ ہو
  • ذاتی معلومات کا تحفظ کرتے ہوئے ہم اسے منضبط رکھتے ہیں اور اصل مقصد کے لیے ضرورت باقی نہیں رہنے پر اسے ضائع کردیتے ہیں
  • سبھی قابل اطلاق رازداری کے قوانین کی پابندی اور ہماری رازداری کی پالیسی

 

پہلے سوچیں

سوال:

میری ٹیم کی ایک دوست کے یہاں حال ہی میں بچہ ہوا ہے۔ ہمارے ٹیم لیڈر اسے کمپنی کی جانب سے پھول بھیجنا چاہتے ہیں، جو میرے خیال میں ایک بہترین خیال ہے۔ چونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم دونوں دوست ہیں اور ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں تو، انہوں نے مجھ سے میرے دوست کے گھر کا پتہ پوچھا۔ مجھے اپنی دوست سے اجازت لیے بغیر ان کو پتہ بتانے میں تامل ہوا۔ لیکن میں اس سرپرائز کو برباد نہیں کرنا چاہتا، لہذا مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب:

ہم ذاتی معلومات کے تحفظ کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، خواہ یہ ملازمین، گاہکوں یا دیگر کاروباری پارٹنرز سے متعلق ہو۔ اسے محفوظ رکھنا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے اور اسے صرف مناسب مقاصد کے لیے اور ایسے لوگوں کے ذریعہ استعمال کی اجازت دینا ہے جو اسے استعمال کرنے کے مجاز ہوں۔ ذاتی ڈیٹا کو غلط ہاتھوں میں جانے دینے کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں، اور ممکنہ طور پر شناخت کی چوری اور دیگر جرائم ہوسکتے ہیں۔ اپنے ٹیم لیڈر کو بتائیں کہ آپ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ وہ آپ کی ٹیم کے HR پارٹنر کے مشورے سے انتظامات کریں۔