گاہک کے ڈیٹا کی رازداری

گاہک کے اعتماد کو برقرار رکھنا

ہم ساتھ مل کر

ہم اس رازدارانہ معلومات کو تحفظ دیتے ہیں جو ہمارے گاہک ہم پر اعتماد کرکے فراہم کرتے ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

گاہک سے تحریک یافتہ ہونے کا مطلب ہے وعدوں کی تکمیل سے بھی آگے بڑھنا اور توقعات پوری کرنا۔ اس کی بنیاد، یہ دکھا کر ہمارے گاہکوں کے اعتبار کا حصول جاری رکھنا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہی ساتھ اپنے مفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ رازدارانہ معلومات ہمارے گاہکوں کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ہمارے لیے؛ اس کا غیر مجاز استعمال یا افشاء سنگین مالیاتی اور ساکھ سے متعلق نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہم اعتبار کے تحت ہمیں فراہم کردہ معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم گاہک کے اعتماد کو درج ذیل کے ذریعہ برقرار رکھتے ہیں:

  • گاہکوں کی رازدارانہ معلومات ساتھ ہی اپنی معلومات کے تئیں ممکنہ حد تک محتاط رہنا
  • گاہک کی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے موزوں حفاظتی پیمانے اپنانا
  • صرف ان لوگوں پر گاہک کی رازدارانہ معلومات کو صرف ان پر ظاہر کرنا جو اس کے مجاز ہیں اور جنہیں اسے جاننے کی کاروباری ضرورت ہے
  • “ہماری کمپنی سے باہر کے کسی فرد کے ساتھ رازدارانہ معلومات کا اشتراک نہ کرنا تاوقتیکہ گاہک نے اجازت نہ دی ہو”
  • یہ گمان کرنا کہ معلومات رازدارانہ ہے تاوقتیکہ اور جب تک کہ ہم اس کے برخلاف تصدیق نہ کریں
  • قابل اطلاق رازداری کے قوانین کی پابندی اور ہماری رازداری کی پالیسی
  • اگر ہمیں یہ معلوم یا اس بات کا شبہ ہو کہ گاہک کی معلومات کا نادانستہ طور پر کسی بھی طرح سے غلط استعمال ہوا ہے تو کمپلائنس ٹیم یا شعبہ قانون سے فوری طور پر رابطہ کرنا

پہلے سوچیں

سوال:

Johnson Controls کے ساتھ اپنے 10 سالوں کے دوران، میں نے متعدد گروپوں کے ساتھ کام یا اور پوری کمپنی میں مضبوط رشتے بنائے۔ میرے پچھلے گروپ کے ایک دوست نے پوچھا کہ آیا میں انہیں گاہکوں کے ای میل پتے کی فہرست بھیج سکتا ہوں تاکہ وہ ایک نئی خدمت کی بہتر مارکیٹنگ کرسکے۔ مجھے معلوم ہے کہ ہم ایک ٹیم ہیں اور میں اپنے دوست کی مدد کرنا چاہتا ہوں؛ لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ آیا مجھے، داخلی طور پرہی، اس معلومات کا اشتراک کرنا چاہیے۔ مجھے اس درخواست پر کیا کرنا چاہیے؟

جواب:

ایک ٹیم میں کام کرنے میں ہماری پوری تنظیم میں باہم تعاون کا راستہ تلاش کرنا شامل ہے، اور اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ ہمارے قانونی اور اخلاقی فرائض کی تکمیل کے لیے ذمہ داری کا اشتراک کیا جائے۔ اس میں گاہک کی معلومات کو تحفظ دینا شامل ہے، جس کا زیادہ سے زیادہ حصہ رازدارانہ ہے۔ اگر ایسی معلومات بلا اجازت جاری کردی جاتی ہے، تو ممکنہ طور پر یہ غلط ہاتھوں میں جاسکتی ہے، جس کی وجہ سے گاہک اور ہماری ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ مطلوبہ معلومات کا اشتراک نہ کریں اور اپنے دوست کو یاد دلائیں کہ گاہک ہم پر اعتبار کرتے ہیں کہ ان کی معلومات کو صرف انہیں مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا جس کے لیے یہ فراہم کی گئی ہے؛ دیگر استعمال کے لیے اس کا اشتراک کرنے سے قبل ہمیں ان کی اجازت لینے کی ضرورت ہے۔.