ایماندارانہ مارکیٹنگ، سیلز اور سروس کے اعمال

مارکیٹنگ اور فروختگی سے متعلق ایمانداری

ہم ساتھ مل کر

ہم اس قدر کے بارے میں پورے اعتماد سے ایمانداری کے ساتھ بولتے ہیں جو ہم اپنے گاہکوں کو پیش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے برانڈ میں اعتماد بنتا ہے۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

Johnson Controls دیانت داری کو اولیت دیتا ہے۔ ہم جن لوگوں کےساتھ کاروبار کرتے ہیں ان سبھی کے ساتھ ایمانداری اور شفافیت کا وعدہ کرتے ہیں۔ کاروبار حاصل کرنے اور گاہکوں کا اعتبار پانے کا آغاز اس بات سے ہوتا ہے کہ ہم کس طرح بازار میں اپنی تدابیر پیش کرتے ہیں۔ ہم دکھاتے ہیں کہ ہم کس طرح واضح طور پر اور سچائی کے ساتھ قدر کو شامل کرتے ہیں اور ہم اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم پورے اعتماد کے ساتھ اپنا برانڈ پیش کرتے ہیں بذریعہ:

  • اپنے پروڈکٹ اور سروسز کی اہلیتوں کو درست طریقے سے پیش کرکے
  • یہ یقینی بنا کر کہ مارکیٹنگ کے مواد اور ٹھیکے قانونی اور انضباطی تقاضوں کی تکمیل کرتے ہیں
  • ہماری تدابیر پر توجہ مرکوز کرکے، اور نامناسب طور پر حریفوں کی تنقید نہ کرکے
  • زیادہ دباؤ والے سیلز کی حکمت عملیوں اور “حد سے زیادہ فروخت” سے گریز کرکے
  • ڈیلز طے کرنے یا معاہدوں پر دستخط کرنے کا موزوں اختیار حاصل کرنا
  • گاہک کی پوچھ تاچھ اور تشویشات پر بروقت جواب دینا

پہلے سوچیں

سوال:

ایک حالیہ سیلز میٹنگ میں، میری رفیق کار نے متوقع گاہک کے تکنیکی سوال کا درست جواب تو دیا، لیکن میرے خیال سے، مکمل نہیں۔ چونکہ میں گاہک کے سامنے اپنے رفیق کار کی تردید نہیں کرنا چاہتا تھا، لہذا میں نے بعد میں ٹیکسی میں اس سے پوچھا۔ اس نے کہا کہ، “میں نے گاہک سے جو کچھ بتایا وہ درست تھا اور میں جو بتانا بھول گئی وہ ان کے فیصلے کے لیے زیادہ اہم نہیں تھا۔ چونکہ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ ہم چنی ہوئی فہرست میں ہیں، لہذا ہم اگلی میٹنگ میں اس بات کی وضاحت کرسکتے ہیں۔” میں نے محسوس کیا کہ ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے اور گاہک کو پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے۔

جواب:

آپ کا فطری عمل درست ہے۔ جب ہم بازار میں اپنے پروڈکٹس اور حل پیش کرتے ہیں تو، ہمارے لیے مکمل تصویر فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ گاہک اور متوقع گاہک پوری طرح باخبر فیصلے کرسکیں۔ اس موقع پر تفصیلات کی وضاحت کے لیے واپس جانا گاہک کے احترام اور اعتماد کے حصول کا ایک بہتر راستہ ہے۔ گاہک کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ ان کے لیے کیا اہم ہے۔ اگر ہم غلط فہمی کی بناء پر فروخت کرتے ہیں تو، ہمیں نہ صرف کاروباری رشتہ ختم ہونے کا خطرہ ہے، بلکہ ہماری ساکھ بھی خراب ہوگی۔