طبعی املاک اور اثاثے، ہماری ساکھ اور ہماری رازداری اور مالکانہ معلومات

کمپنی کے اثاثوں کا تحفظ

ہم ساتھ مل کر

ہم Johnson Controls کی ساکھ اور دیگر اثاثوں کو اس لیے محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے مستقبل کی بنیادی اینٹ ہیں۔

ہم اقدار کو کیوں اولیت دیتے ہیں

ہم مستقبل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ آج ہمارے پاس جو کچھ ہے اس کا بہترین استعمال کرنے سے ہم کل جیتنے کے لیے تیار رہتے ہین۔ ہمارے اثاثے—املاک، رقم، معلومات، آئیڈیاز اور ساکھ — ہمارے اعمال کو استحکام بخشتے ہیں اور ہمیں اختراع اور مسلسل اصلاح میں سرمایہ کاری کی اجازت دیتے ہیں۔ ان اثاثوں کے اچھے نگراں کے طور پر، ہم ان کا استعمال گاہکوں کے استثنائی تجربوں اور سرمایہ کاروں کے پائیدار قدر کے لیے کرتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ Johnson Controls کے اثاثوں کو محفوظ رکھتے ہیں:

  • اپنی نگرانی میں موجود اثاثوں کو نقصان، ضرر، تباہی، چوری یا غیر مجاز استعمال سے بچانے کے لیے ان کا معقول دھیان رکھ کر
  • کمپنی کے اثاثوں کے حوالے سے جعلسازی، بربادی یا غلط استعمال کو روکنے کے لیے چوکس رہ کر
  • اپنے ریکارڈوں کا اور معلومات کا انتظام ریکارڈ برقرار رکھنے کی پالیسی اور کمپنی کی دیگر پالیسیوں کے لیے کرکے
  • کمپنی کے سسٹمز اور ڈیٹا کو غیر مجاز رسائی، اس میں ترمیم، اس کی نقل، تباہی یا افشاء سے بچانے کے لیے، خواہ وہ حادثاتی ہو یا ارادی، معلومات کے تحفظ اور صارف کی رسائی کے پروٹوکولز پر عمل کرکے
  • کمپنی کے اثاثوں کا صرف کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا، تاوقتیکہ ذاتی استعمال سے متعلق معقول اور ہنگامی استثناء کا اطلاق نہ ہو
  • ہماری کمپنی کے اثاثوں کے استعمال، غلط استعمال یا خطرے مین ہونے سے متعلق کسی تشویش کی اطلاع دے کر

مختلف اثاثے، ایک اصول

کمپنی کے اثاثے متعدد شکلوں میں ہوسکتے ہیں۔ ہم کس طرح انہیں محفوظ رکھتے ہیں اس کا انحصار اثاثے اور ہمارے مخصوص کردار پر ہوتا ہے۔ لیکن تمام معاملات میں، ایک ہی اصول کا اطلاق ہوتا ہے: احتیاط برتیں اور بہتر قوت فیصلہ کا استعمال کریں۔

معلومات سے متعلق اثاثے: ہمارے پروڈکٹس، کاروبار یا ہمارے کام کرنے کے طریقوں سے متعلق کوئی ڈیٹا، خواہ یہ کسی طرح بھی تخلیق تقسیم، استعمال یا ذخیرہ ہوا ہو۔

معلومات سے متعلق اثاثے: رقم یا کوئی چیز جسے رقم میں تبدیل کیا جاسکتا ہو، جیسے کہ سٹاکس، بانڈز اور بینک ڈپازٹس۔

طبعی اثاثے: کوئی مادی چیز جو کمپنی کی ملکیت ہو جس کا استعمال ہمارے کاروبار کی انجام دہی کے لیے ہوتا ہے (جیسے سہولیات، مشینری، ٹولز، کمپیوٹرز، موبائل فونز، خام مال، گاڑیاں، دفتری سازو سامان اور سپلائز)

غیر طبعی اثاثے: ہماری ساکھ، آئیڈیاز، ایجادات، املاک دانش، ڈیزائن، کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، پیٹنٹس اور تجارتی راز یہ اثاثے ہمیں اختراع اور اصلاح میں مدد کرتے ہیں۔

درج ذیل رہنما خطوط بعض خاص طور پر اہم شعبوں کی شناخت کرتے ہیں جس میں ہمیں احتیاط برتنے اور بہتر قوت فیصلہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ملکیتی یا خفیہ کاروباری معلومات کا تحفظ

ہم ساتھ مل کر

ہم اپنی خفیہ کاروباری معلومات اور املاک دانش کو محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں بازار میں ہماری جگہ فراہم کرتے ہیں۔

ہم مستقبل کو سامنے رکھتے ہیں اور آئیڈیاز کو فروغ دے کر اور تکنیکی طریق کار کا استعمال کرکے اپنے گاہکوں کے لیے جیت حاصل کرتے ہیں جو دیگر لوگوں کے پاس نہیں ہوتا۔ ہماری رازدارانہ کاروباری معلومات اور املاک دانش ایک لازمی کاروباری اثاثہ ہے جو ہمیں حریفوں سے ممتاز بناتی ہیں۔ ہمارے لیے انہیں غیر مجاز افشاء یا غلط استعمال سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم اپنی ملکیتی اور رازدارانہ معلومات کو درج ذیل کے ذریعہ محفوظ رکھتے ہیں:

  • ان معلومات کو صرف ان پر ظاہر کرکے جو مجاز ہیں اور جنہیں اسے جاننے کی کاروباری ضرورت ہے
  • جب اس بات کا خطرہ ہو کہ کوئی ہماری بات سن سکتا ہے تو رازدارانہ امور پر گفتگو نہ کرنا
  • یہ یقینی بنانے کے لیے کام کی جگہ سے باہر احتیاط برتنا کہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات دوسروں کی نظر میں نہ آئیں
  • کبھی بھی اپنے ذاتی فائدے یا Johnson Controls سے باہر کے کسی فرد کے فائدے کے لیے رازدارانہ معلومات کا استعمال نہ کرنا
  • یہ یاد رکھنا کہ کمپنی کی رازدارانہ معلومات کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ہمارے کمپنی چھوڑنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے

رازدارانہ معلومات کس طرح کی ہوتی ہے

رازدارانہ کاروباری معلومات کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • ٹریڈ مارکس، پیٹنٹس، کاروبار راز اور دیگر املاک دانش
  • غیر عوامی مالیاتی معلومات یا پروجیکشنز
  • نئے پروڈکٹ اور مارکیٹنگ کے منصوبے
  • تحقیق و ترقیات کے تصورات یا معلومات
  • مینوفیکچرنگ کا طریق کار
  • پروکیورمنٹ کی تفصیلی معلومات
  • تنخواہ کی تفصیلات اور دیگر ذاتی ڈیٹا
  • ملازمین کی فہرست اور داخلی تنظیم کے چارٹس
  • امکانی اکتسابات اور دست کشی اور سرمایہ کاریاں
  • قانونی آراء اور کام سے متعلق پروڈکٹ
  • کوئی دیگر معلومات جو حریفوں کے لیے کارآمد ہوسکتی ہے

پہلے سوچیں

سوال:

گزشتہ رات میں نے اپنے ایک پرانے ہائی اسکول کے دوست کے ساتھ ڈنر کیا جو ایک مقامی انجینئرنگ فرم میں کام کرتی ہے۔ ہم اس بارے میں بات کررہے تھے کہ ہم دونوں ہی کس طرح اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہماری کمپنیاں حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے کے لیے ایجادات پر مرکوز ہیں۔ میں نے اسے بتایا کہ، اعلی سطح پر، ہمارے کچھ پروڈکٹس تیاری کے مرحلے میں ہے، اور بات چیت کا مرکز یہ تھا کہ کس طرح یہ پروڈکٹ گاہک کے مسائل کو حل کرے گا۔ ڈنر ختم ہونے کے بعد، مجھے شبہ ہوا شاید میں نے بہت زیادہ باتیں کرلیں اور ممکنہ طور پر کمپنی کے تصورات اور ملکیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جواب:

آپ کی فکر حق بجانب ہے۔ اگرچہ آپ کی دوست راست حریف نہیں ہے، تاہم کمپنی کی ایسی معلومات کا اشتراک کرنے سے بچنے کے معاملے میں بہت محتاط رہنا ابھی بھی اہم ہے جو عوامی ڈومین میں نہیں ہے۔ ہماری املاک دانش، تجارتی راز اور دیگر رازدارانہ آئیڈیاز اور معلومات انتہائی اہم اثاثے ہیں جس پر ہمارے مسابقتی فائدے کا انحصار ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے غیر ارادی طور پر کمپنی کے پروڈکٹس کے بارے میں غیر عوامی معلومات کا اشتراک کیا ہے تو، آپ کو کمپلائنس ٹیم یا شعبۂ قانون سے رہنمائی کے لیے رابطہ کرنا چاہیے۔

کمپنی کی ٹکنالوجی اور معلوماتی سسٹمز کا ذمہ داری سے استعمال کرنا

ہم ساتھ مل کر

ہم Johnson Controls کی ٹکنالوجی اور معلوماتی سسٹمز کا ذمہ دارانہ استعمال درج ذیل کے لیے کرتے ہیں مفید طور پر کام کرنے اور ہمارے کاروباری مقاصد حاصل کرنے کے لیے۔

ہمارے گاہکوں کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا سسٹمز اور ٹکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے جن پر ہم ہر دن انحصار کرتے ہیں۔ لیپ ٹاپ، موبائل آلات، ای میل اور انہیں تعاون کرنے والا بنیادی ڈھانچہ ہمیں زیادہ کارآمد طور پر کام کرنے، زیادہ مؤثر طور پر مواصلت کرنے اور ہمارے گاہکوں کی بہتر خدمت کرنے کا اہل بناتا ہے۔ وہ ہمیں ایسی معلومات تک رسائی اور ان کا اشتراک کرنے میں مدد کرتے ہیں جن کی ضرورت ہمیں اختراع اور مسلسل بہتری کے لیے ہے۔ تاہم، نامناسب استعمال ہمارے وسائل کو ختم کرسکتا ہے، ہماری سیکیورٹی سے سمجھوتہ کرسکتا ہے اور ہمارے برانڈ اور ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ اپنی ٹکنالوجی اور سسٹمز کا استعمال محفوظ اور مناسب طور پر کرتے ہیں:
  • سسٹم کی رسائی صرف مجاز افراد کو اور صرف اتنی دیر کے لیے دے کر جتنی ضرورت ہو
  • مجاز صارفین کو صرف ایسی صورت میں سسٹمز اور ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنا جب انہیں اپنا کام انجام دینے کے لیے اس کی ضرورت ہو
  • پاس ورڈز کو محفوظ رکھ کر، انہیں پابندی سے تبدیل کرکے اور کبھی بھی اس کا اشتراک دوسروں کے ساتھ نہ کرکے
  • رازدارانہ معلومات کو انٹرنیٹ سے دور رکھ کر
  • غیر منظور شدہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ نہ کرکے یا مشتبہ منسلکات کو نہ کھول کر
  • صرف مجاز ذاتی آلات کو Johnson Controls کے نیٹ ورک سے جوڑ کر
  • ہارڈویئر کو نقصان، ضرر یا چوری سے بچانے کے اقدامات کرکے
  • کبھی بھی ایسے پیغامات نہ بھیج کر جو ہراساں کرنے والے یا ناگوار مواد پر مشتمل ہو
  • نامناسب ویب سائٹوں پر جانے سے گریز کرکے
  • کمپنی کے آلات اور سسٹمز کا صرف معقول، اتفاقی استعمال کرکے
 

کمپنی ساکھ کو محفوظ رکھ کر

ہم ساتھ مل کر

ہم اپنے تمام کاموں میں دیانت داری اور گاہک سے تحریک یافتہ اختراع کی ایک ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہماری ساکھ ہمارے انتہائی قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہے۔ ہم 130 سال سے زیادہ عرصے سے اس کی تعمیر کررہے ہیں لیکن ہمیشہ مستقبل پر نگاہ رکھتے ہیں۔ ہم میں سے ہر کسی کو، ہمارے روزمرہ کے اعمال اور فیصلوں میں Johnson Controls کی ساکھ کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری کا بوجھ محسوس کرنا چاہیے۔ جب ہم دیانت داری کے ساتھ عمل کرتے ہیں اور اپنے اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو، ہم اپنے ملازمین، گاہکوں اور بزنس پارٹنرز کے اعتماد کا حصول جاری رکھتے ہیں۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل کے ذریعہ اپنی ساکھ کا تحفظ کرتے ہیں:
  • ہمارے بنیادی اقدار کی مثالیں
  • ہمیشہ ٹھوس کاروباری فیصلوں کا استعمال کرنا
  • Johnson Controls کا بہترین سفیر بننا
  • یہ یقینی بنانا کہ ہمارے فیصلے اور طرز عمل سے مستقل طور پر کمپنی کی اچھی شہرت برقرار رہے

ہماری ساکھ

ایک 130 سال کی تاریخ ایسی چیز ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔ لیکن کبھی یہ نہ بھولیں کہ ساکھ دوسروں کے ذریعہ ہمارے ساتھ معاملات کرنے کا آخری تجربہ اور اگلی بار کے لیے ان کی توقعات ہیں۔

جعلسازی کو روکنا

ہم ساتھ مل کر

دیانت داری کے تئیں ہماری عہد بستگی کا مطلب ہے کہ ہم جعلسازی، بربادی اور غلط استعمال کو روکنے کے لیے چوکس ہیں

جعلسازی، بربادی اور غلط استعمال کے لیے Johnson Controls میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ دیانت داری کی ثقافت کے تئیں ہماری عہد بستگی اور اعتماد ان غلط استعمالات کو روکنے، اور ان کے واقع ہونے کی صورت میں ان کا پتہ لگانے اور انہیں درست کرنے کا ایک یقینی راستہ ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم درج ذیل طریقے سے جعلسازی، ضیاع اور غلط استعمال کو روکتے ہیں:
  • اپنے کتابوں اور ریکارڈز میں سفر، تفریح اور دیگر اخراجات کو مکمل اور درست طریقے سے بیان کرکے۔ عالمی کاروباری سفر، تفریح اور ملازمین کے اخراجات کے رپورٹ کی پالیسی دیکھ کر۔
  • مالیاتی لین دین کے لیے مناسب طریقے سے درجہ بندی اور اکاؤنٹنگ کرکے
  • مقررہ اوقات اندر، صرف ہمارے ذریعہ فراہم کردہ سروسز کے لیے بل کرکے
  • وعدہ کے مطابق رعایتیں فراہم کرکے
  • حصول سے متعلق تمام پالیسیوں کی پیروی کرکے اور صرف ضروری اشیاء اور سروسز کا آرڈر کرکے
  • غیرکارورباری مقاصد کے لیے کبھی بھی کمپنی کی نقدی یا کریڈٹ کارڈز کا استعمال نہ کرکے
  • اکاؤنٹنگ کے طریقہ کار یا قانونی ذمہ داریوں کے بارے میں الجھن ہونے پر وضاحت طلب کرکے
  • غیر مناسب یا مشتبہ سرگرمی کے بارے میں تشویش کی فوری رپورٹ کرکے

ہماری فیسیلٹیز کو تحفظ فراہم کرکے

ہم ساتھ مل کر

ہم اپنے فیسیلٹیز اور آلات کو نقصان سے مامون اور محفوظ رکھتے ہیں تاکہ ہم ہمیشہ اپنے گاہکوں کی جیت میں مدد کے لیے تیار رہیں۔

محفوظ فیسیلٹیز ہمارے آلات اور میٹریلز کو نقصان، چوری یا صنعتی جاسوسی سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہمارے لوگوں کو ایک محفوظ، سہولت بخش ماحولیات فراہم کرتا ہے۔

جیت کیسی ہوتی ہے

ہم اپنے فیسیلٹیز کو درج ذیل طریقے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں:
  • ہر وقت اپنی کمپنی کی شناختی بیج پہن کر، اور اسے یقینی بناکر کہ دوسرے بھی ایسا کریں
  • دروازوں کو سہارے سے کھلا نہ رکھ کر یا دوسروں کو محفوظ داخلے کے ذریعہ ہمارے پیچھے آنے کی اجازت نہ دے کر
  • کبھی بھی کسی کو بھی ہماری چابیاں، بیج یا الارم کوڈ نہ دے کر
  • دفاتر اور گاڑیوں کے دروازے بند کرکے
  • انتظامیہ کو رساؤ، ٹوٹے ہوئے آلہ یا رکھ رکھاؤ سے متعلق دوسرے مسائل کی فوری طور پر رپورٹ کرکے
  • مستقل طے شدہ وقت پر تمام فائر پروٹیکشن اور سیکیورٹی آلہ کا معائنہ اور جانچ کر کے
  • سبھی الارمز کا فوری طور پر جواب دے کر (عمومی کاروباری اوقات کے بعد بھی)
  • ہمارے فیسیلٹیز میں غیر مجاز شخص کے داخل ہونے اور سیکیورٹی سے رابطہ کرنے سے روک کر اگر مداخلت کرنے والا ہو
  • سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی تشویشات یا بحران کی صورت میں Johnson Controls گلوبل سیکیورٹی آپریشنز سنٹر (GSOC) سے +1 414 524 6700 یا gsoc@jci.com پر رابطہ کرکے جس سے ہمارے کسی بھی ملازمین، فیسیلٹیز یا آپریشنز کو حقیقی یا امکانی خطرہ لاحق ہو۔
  • فوری خطرہ لاحق ہونے پر مقامی لاء انفورسمنٹ یا ہنگامی کارروائی کرنے والوں کو کال کرکے