ہماری ذمہ داریاں

Johnson Controls میں، ہر کسی کے لیے، ہر جگہ ضابطۂ اخلاق سے واقف رہنا اور روزانہ اس پر عمل کرنا لازمی ہے — جو ذمہ داری یا سینیارٹی سے قطع نظر ہے۔

اس میں سبھی عملہ، افسران اور بورڈ آف ڈائرکٹرز کے ممبران شامل ہیں۔ ضابطے کی خلاف ورزی سنگین عمل ہے اور اس کے نتیجے میں تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے، جس میں، مقامی قانونی تقاضوں کے مطابق برخاستگی تک شامل ہے۔

Johnson Controls کی ایسی پالیسیاں ہیں جو ضابطے میں موجود متعدد موضوعات کی مزید تفصیلات فراہم کرتی ہیں۔ انہیں ایتھکس اینڈ کمپلائنس SharePoint سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

ہمارے لیے صرف ضابطہ اور کمپنی کی پالیسیوں پر عمل کرنا ہی ضروری نہیں، بلکہ ہم میں سے ہر ایک ذمہ داری ان قوانین کی پابندی کرنا بھی ہے جن کا اطلاق ہم پر ہوتا ہے۔ اگر ہمیں کیا کرنا ہے اس بارے میں الجھن ہے یا کوئی تشویش ہے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے بارے میں بتائيں – خاص طور پر اگر ہمیں بداعمالی نظر آتی ہے یا اس کا شبہ ہوتا ہے۔

لیڈروں اور سپروائزروں کی خصوصی ذمہ داریاں

جہاں ہم سبھی کے لیے ضابطہ کی پابندی کرنا اور Johnson Controls کے اقدار کا نمونہ پیش کرنا ضروری ہے وہیں قیادت اور نگرانی کی ذمہ داری والے ملازمین کی درج ذیل اضافی ذمہ داریاں ہیں:

  • ٹیم کے ممبران اور راست ماتحتوں کو ضابطے کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں باقاعدگی سے یاددہانی کروانا
  • ضابطہ اور ہمارے اقدار پر گفتگو کے لیے سرگرمی سے مواقع تلاش کرنا (مثال کے طور پر ٹیم کی میٹنگوں اور انفرادی کارکردگی کے جائزوں کے دوران)
  • اخلاقی قیادت والے اعمال کی قدر افزائی کرنا اور انعام دینا، اور انہیں ہماری مطلوبہ ثقافت اور کاروباری نتائج سے جوڑنا
  • ان ملازمین سے متعلق انتظامی نتائج کو انجام تک پہنچانا جو ضابطہ اور/یا کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں
  • مثالی شخصی نمونہ پیش کرنا اور ہمارے کہنے اور کرنے میں اخلاقیات اور تعمیل سے متعلق ذاتی عہد بستگی کا مظاہرہ کرنا
  • یہ یقینی بنانا کہ ہماری ٹیموں کو ایسے مختلف راستے معلوم ہوں جن کے ذریعہ وہ تشویشات کی اطلاع دے سکتے ہوں اور یہ کہ انتقامی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی
  • غیر جانبدارانہ، پیشہ وارانہ تفتیش کو یقینی بنانے کے لیے انٹیگریٹی ہیلپ لائن میں ہماری توجہ میں لائے جانے والے کسی تشویش کو درج کرنا
  • اس بات پر زور دینا کہ غیر ملازم عملہ (جیسے کنسلٹنٹس اور عارضی اور ہنگامی کارکنان) مستقل طور پر ضابطہ اور ہمارے اقدار کے مطابق کام کریں

 

بہترین انتخابات کرنا